پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا، وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسےفی لیٹربرقراررہےگی، ہائی اسپیڈڈیزل کی فی لیٹر قیمت 142 روپے 62پیسےبرقرار، مٹی کےتیل کی فی لیٹرقیمت116 روپے53 پیسےبرقرار رہے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت114 روپے7پیسےبرقرار رہے گی.

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی موجود قیمتیں 15 دسمبر تک ہونگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں