انڈیا میں خواتین پر بدترین تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں خواتین کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو چکی ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 19 نومبر کو پیش آیا۔ نامعلوم ملزمان نے خواتین کو ڈنڈوں سے اس بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا کہ انھیں ہسپتال داخل کرانا پڑا۔ ان خواتین نے عام آدمی پارٹی کے مقامی رکن اسمبلی پر اسے مارنے کے لیے غنڈے بھیجنے کا الزام لگایا ہے۔

فوٹیج سے ملنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان خواتین ایک کو لاٹھیوں سے پیٹ رہے ہیں۔ ایک خاتون کو اس بری طرح سے مارا پیٹا گیا کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی بھی نہ ہو سکی۔ پولیس رکن اسمبلی کیخلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کر سکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ہم نے دو ملزموں کو گرفتار کیا تھا۔ دونوں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں