27

براڈ شیٹ کو ’نواز شریف‘ بھاری پڑگئے

پبلک نیوز: برطانوی کمپنی براڈ شیٹ کو نواز شریف بھاری پڑ گئے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے شریف خاندان کو تقریباً 45لاکھ روپے ادا کر دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق براڈشیٹ نے کیس ہار نے پرشریف فیملی کو45 لاکھ روپے اداکر دیئے، جس پر شریف خاندان کے وکلا نے رقم لینے کی اور برڈ شیٹ کے وکلا نے رقم ادا کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دشمنوں کو پھر ذلت آمیز شکست ہوئی، کرپشن پکڑنے گئے تھے، 45 لاکھ دے کر جان چھڑوائی۔ نواز شریف نے کہا تھا میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔ اللہ اپنے بندوں کی حفاظت خود کرتا ہے۔ عمران اور اس کے حواریوں کو بھی جرمانے ادا کرنا ہوں گے جو خزانے سے نہیں ذاتی جیبوں سے نکلوائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں