ساتھی اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا الزام ، اداکارہ خوشبو کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور کے نجی تھیٹر میں ڈانسر کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی اے نے مقدمہ تھیٹر مالک کی مدعیت میں خوشبو خان ،عمران شوکی، کاشف چن اور احمد کے خلاف تھیٹر مالک کی مدعیت میں درج کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ویڈیوز خفیہ موبائل کیمرے سے بنائی گئیں۔ ویڈیوز بنانے والے ملزم کاشف چن کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق کاشف چن چار سال سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کر رہا ہے۔

گرفتار ملزم کاشف چن نے اپنے ابتدائی بیان میں ایف آئی اے کو بتایا کہ وہ چارجنگ کے بہانے موبائل اداکاراوں کے کمرے ميں رکھ آتا تھا۔

کاشف نے ایف آئی اے کو بیان دیا کہ ویڈویوز اداکارہ خوشبو خان کے کہنے پر بنائیں ،اداکارہ نے معاوضہ ڈبل کرنے اور ایک لاکھ ایڈوانس ادا کرنے کا لالچ دیا، ویڈیوز اداکارہ خوشبو خان نے اپنے گھر بلا کر لیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں