پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 09 بجے، 23 فروری 2021

پاکستان اور سری لنکا کو دہشت گردی کا سامنا رہا ہے، سری لنکا کو دعوت ہے سی پیک کے ذریعہ اقتصادی وعلاقائی روابط کو بڑھائے۔ کرکٹ کے دور سے سری لنکا سے کافی یادیں وابستہ ہیں۔ سری لنکا کی دعوت اور شاندار استقبال پر مہندراراجاپکسا کا شکرگزارہوں۔ وزیر اعظم عمران خان

اجلاس کے دوران حکومتی اراکین اور اپوزیشن اراکین اجلاس میں پلے کارڈز لے آئے۔ حکومتی کے پلے کارڈر پر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے متعلق نعرے درج کر رکھے تھے۔ اپوزیشن کی جانب سے پلے کارڈز پر مہنگائی، 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکروں سے متعلق نعرے درج تھے

قومی اسمبلی نے سود کی بنیاد پر کاروبار، نجی رقوم کا لین دین ایڈوانسز اور ترسیلات کی سرگرمیوں کی ممانعت کا بل منظور کرلیا، بل ثناء اللہ مستی خیل نے پیش کیا

اسلام آباد میں بچوں کو جسمانی سزا دینے کے خلاف احکام وضع کرنے کا بل پیش، قومی اسمبلی نے بل کی شق وار منظوری دے دی

ڈسکہ این اے 75 سیالکوٹ میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ، ریٹرننگ افسر اطہر عباسی نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرا دیا، آر او کا پریذائیڈنگ افسران کا دھاندلی میں ملوث ہونے کا اعتراف

لاہور ہائیکورٹ، پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر تحریری فیصلہ جاری، الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شاہد وحید نے 7 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا

گلگت بلتستان کابینہ نے قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے نام سے منسوب “محمد علی سدپارہ انسٹیٹیوٹ آف ایڈونچرسپورٹس ماونٹینئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ” کے قیام کی منظوری دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں