14

پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف 6وکٹوں سے فتح

کراچی (پبلک نیوز) پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف 6وکٹوں سے فتح، پشاور زلمی نے 194رنز کاہدف4وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا، کیڈمور 53اورامام الحق نے 48 رنزبنائے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملطان سلطانز نے پہلے پی ایس ایل کا اب تک کا سب سے بڑا ہدف 194 دیا۔ محمد رضوان نے 41، جمیز 84 اور صہیب نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ کل 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر سلطانز نے 193 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

خیال رہے کہ اس میچ میں مد مقابل دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پہلا جیت نہیں سکی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں