ایک شخص کی دو بیویاں انتخابی میدان میں آگئیں

مردان (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سیاست، اتفاق اور اتحاد کی انوکھی کہانی سامنے آئی ہے جس میں بلدیاتی انتخاب میں دو سوتنیں ایک ساتھ میدان میں ایک دوسرے کے لئے ووٹ کی مہم چلاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس انوکھی کہانی کے انتخابی پوسٹر میں دونوں بیویوں کو نام سے نہیں بلکہ زوجہ اول اور زوجہ دوم سے متعارف کرایا گیا ہے۔
دونوں کا انتخابی نشان بالٹی ہے اور دونوں سوتنیں ایک دوسرے کے لئے انتخابی مہم بھی چلارہی ہیں۔ پوسٹر میں نظر آنے والے اشفاق حسین کی ایک تیسری شادی بھی تھی لیکن ان کی وہ بیوی انتقال کر چکی ہیں۔

یہ انتخابی معرکہ مردان کی یونین کونسل پلو ڈھیری میں جاری ہے۔ اشفاق حسین کا آج کل اپنے دوستوں کے ساتھ حلقے میں جاتے ہیں اور اپنی بیویوں کے لیے ووٹ مانگتے ہیں جبکہ دونوں خواتین امیدوار ایک ساتھ علاقے میں گھر گھر جا کر ووٹ مانگتی ہیں۔

اشفاق حسین کے خاندان میں ان کے 13 بچے بھی شامل ہیں اور ان کی ایک بیوی جنرل کونسلر اور دوسری بیوی خواتین کے لیے مختص نشست پر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔

اشفاق حسین سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ خود انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ صوبائی یا قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں