سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز

لاہور(پبلک نیوز) سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی گیارہ نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدوار آج کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ امیدوار شام پانچ بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

پنجاب سے گیارہ نشستوں پر 29 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ ریٹرنگ آفیسر نے 23 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد کل حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں