فلمسٹار میرا کو ایف بی آر کا نوٹس

لاہور (پبلک نیوز) میرا کو ڈی ایچ اے کینٹ میں واقع رہائشگاہ پر نوٹس جاری کیا گیا۔ ایف بی آر نے فلمسٹار میرا کو سال 2021,2020 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا۔

ایف بی آر نے فلمسٹار میرا کو گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرانے کیلئے 3جنوری تک مہلت دے دی۔ ایف بی آر نے میرا کو گوشوارہ جمع نہ کرانے پر جرمانے کا بھی عندیہ دے دیا

یاد رہے کہ فلمسٹار میرا نے آخری تاریخ گزرنے کے باوجود تاحال گوشوارہ جمع نہیں کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں