روہمن شال نےاداکارہ سشمیتا سین سے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی

نئی دہلی: اداکارہ سشمیتا سین نے بوائے فرینڈ روہمن شال سے بریک اپ کر لیا۔ حال ہی میں سشمیتا سین اور روہمن کے مداح ان کی علیحدگی کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔ تاہم جمعرات کو خود سشمیتا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرکے روہمن کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرنے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ دریں اثنا، روہمن نے صارف کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر روہمن شال کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سشمیتا نے لکھا، ‘ہم نے دوست کے طور پر شروعات کی، ہم دوست رہیں گے۔ رشتہ ختم ہو گیا لیکن محبت ہمیشہ رہے گی۔ سشمیتا کی اس پوسٹ کو روہمن شال نے دوبارہ پوسٹ کیا ہے۔ اس پوسٹ پر مداح مختلف قسم کے سوالات کر رہے ہیں۔ اسی دوران ایک مداح کے جواب میں روہمن شال نے لکھا، ‘میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ وہ میری فیملی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہارٹ ایموجی بھی بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بہت سے لوگ روہمن شال کی پوسٹ پر کمنٹس کر رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ اگر وہ آپ کی فیملی ہے تو آپ نے ایک دوسرے کو کیوں ان فالو کیا؟ کچھ روز قبل یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ روہمن اور سشمیتا ایک دوسرے کو فالو نہیں کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ای ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ روہمن شال اور سشمیتا سین کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ روہمن نے سشمیتا کا گھر چھوڑ دیا ہے اور اب وہ اپنے دوست کے گھر رہ رہے ہیں۔ تاہم اب سشمیتا نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے روہمن شال کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کر لیا ہے۔

غور طلب ہے کہ اس سال فروری میں سشمیتا سین نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے غیر فعال تعلقات سے نکلنے کے بارے میں لکھا تھا۔ اس کے بعد لوگ یہ قیاس کرنے لگے کہ سشمیتا کا روہمن سے بریک اپ ہو گیا ہے۔ تاہم، کچھ ہی دیر بعد، جوڑے نے اس اَفْواہ کو جھوٹا ثابت کردیا۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو حال ہی میں سشمیتا سین کی ویب سیریز ‘آریہ 2’ ریلیز ہوئی ہے، جس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ Disney Plus Hotstar پر نشر ہونے والی اس سیریز کو ناقدین کی جانب سے بھی اچھے جائزے ملے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں