پی ایس ایل 6: کریس گیل کے گگلی چیلنج پر حسن علی کا ڈانس وائرل

ویب ڈیسک: پاکستان میں اس وقت پی ایس ایل کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ لیکن اس جنون کو مزید ہوا دینے میں کھلاڑی اپنی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کریس گیل نے گگلی چیلنج دیا جس پر اسلام آباد یونائٹیڈ کے حسن علی پیچھے نہ رہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے صف اول کے بولر حسن علی گگلی چیلنج پر رقص کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے شائقین کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی اپنی ویڈیوز بنا کر شیئر کی کرنے آفر کی ہے۔

یاد رکھئے کہ پی ایس ایل 6 کے لیے کریس گیل کی جانب سے گگلی چیلنج دیا گیا ہے جس کی ویڈیو پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں