اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگوانے والے شہریوں کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔
یہ بات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کورونا سے بچائو کی ویکسی نیشن کرانے والے افراد میں سب سے آگے ہے، جہاں کی 68 فیصد آبادی کو کم از کم ایک ڈوز لگائی جا چکی ہے۔
اسد عمر نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں ستاون فیصد، سندھ میں اکیاون فیصد اور بلوچستان میں اڑھتیس فیصد شہریوں کو کورونا سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگ چکے ہیں۔
Total vaccinations carried out now exceed 15 crores. Punjab leads the way in provinces with 68% of eligible population having recieved atleast 1 dose. KP at 57%, Sind at 51% and Balochistan at 38%. Balochistan ,has done a great job in December and sharply increased vaccinations
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 27, 2021
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان نے دسمبر 2021ء میں بہت اچھا کام کرتے ہوئے شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے تیزی سے اضافہ کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بار پھر عوام سے درخواست کی کہ وہ کورونا سے بچائو کیلئے ناصرف ویکسین لگوائیں بلکہ ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کریں۔