پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 09 بجے، 24 فروری 2021

دونوں ممالک کا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کا مشترکہ اعلامیہ جاری

مریم نواز نے ڈسکہ الیکشن میں پیش آنے والے تمام واقعات کا ذمہ دار ایجنسیوں کو ٹھہرا دیا، انھوں نے وزیر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران دوبارہ الیکشن مطالبہ بھی کر دیا

تھرپارکر میں پاک بھارت جنگ سنہ 1971 کی یادگار شہداء حر فورس پر تقریب کا انعقاد، چیف خلیفہ حر فورس، کمشنر میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد نے یادگار شہداء پر پھولوں کے گل دستے چڑھائے، پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی دی، پاک فوج کے بینڈ قومی ترانے اور ملی نغموں کی دھنیں بکھیر کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو یکم مارچ 2021 کو ٹیکس سال 2020 کی ایکٹیو ٹیکس پئیرز لسٹ جاری کر دے گا، ایکٹیو ٹیکس پئیر لسٹ گزشتہ ٹیکس سال کے انکم ٹیکس ریٹرن فائلرز کا آن لائن مرکزی ریکارڈ ہے

این سی او سی نے شادی کی انڈور تقریبات کی اجازت دے دی، 15 مارچ سے انڈور تقریبات کووڈ ایس او پیز کے ساتھ منعقد کی جا سکیں گی، انڈور تقریبات کی اجازت پر 10 مارچ کو نظر ثانی کی جائے گی

شرجیل خان نے پاکستان سپر لیگ میں دوسری سنچری جڑ دی۔ یونائٹیڈ اور کنگز کے درمیان کھیلے جان والے آج کے میچ میں شرجیل خان نے105 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں