فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کے ناک کی کامیاب سرجری

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کے ناک کی سرجری کرکے بچپن سے ناک میں پھنسا کنکر نکال دیا گیا۔

کراچی کے نجی ہسپتال میں قومی ٹیم کےفاسٹ باؤلرشاہنواز دھانی کی ناک کی سرجری ہوئی۔ دو گھنٹے کی طویل اور کامیاب سرجری کے دوران ان کے ناک میں بچپن سے پھنسا کنکر نکال دیا گیا ۔

اس کے علاوہ، سرجری کے دوران شاہنواز دھانی کے بچپن میں لگی چوٹ کی وجہ سے متاثر ہونیوالی ناک کی ہڈی بھی ٹھیک کردی گئی ہے۔

ریکوری کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں نے انہیں 4 جنوری کو اگلے چیک اپ کیلئے آنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر کو اس مسئلے کی وجہ سے اکثر سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں