ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹر روز ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے اس اہم فیصلے کا اعلان ٹویٹر اکائونٹ سے کیا۔
روز ٹیلر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ فیصلہ آسان فیصلہ نہیں تھا مگر میرا خیال ہے اب ریٹائرمنٹ کا وقت آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ سیزن کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
Today I'm announcing my retirement from international cricket at the conclusion of the home summer, two more tests against Bangladesh, and six odi’s against Australia & the Netherlands. Thank you for 17 years of incredible support. It’s been an honour to represent my country #234 pic.twitter.com/OTy1rsxkYp
— Ross Taylor (@RossLTaylor) December 29, 2021
ان کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچ جبکہ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز ان کی آخری انٹرنیشنل سیریز ہوں گی۔ واضح رہے کہ روز ٹیلر نے 17 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے،وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
اس کے علاوہ روز ٹیلر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ مجموعی انٹرنیشنل رنز بھی بنائے جبکہ کیویز کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔