محمد حسنین کی تباہ کن بائولنگ، ایک ہی اوور میں 3 وکٹیں

سڈنی: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے آسٹریلوی ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنا پہلا ہی میچ یادگار بنا لیا ہے۔

انہوں نے یہ کارنامہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں سرانجام دیا۔ تھنڈرز نے سٹرائیکرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

میتھیو گلکس نے ستاون گیندوں پر تین چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے ترانوے رن کی شاندار اننگ کھیلی، اس کی مدد سے سڈنی تھنڈرز نے سات وکٹوں پر 172 رنز بنائے۔

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے ٹارگٹ کا تعاقب شروع کیا تو بگ بیش لیگ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے پاکستان کے نوجوان بائولر محمد حسنین نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایسی شاندار بائولنگ کی کہ میچ کا پانسہ ہی پلٹ گیا۔

محمد حسنین نے میتھیو شارٹ کو آؤٹ کرکے پہلی، اس سے اگلی ہی بال پر جیک ویدرلڈ کو آئوٹ کرکے دوسری جبکہ ایک گیند کے بعد جوناتھن ویلز کو آئوٹ کرکے چوتھی وکٹ حاصل کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے اس اوور میں کوئی رن بھی نہیں دیا۔

پاکستانی بائولر محمد حسنین نے 4 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی یادھگار باؤلنگ کی وجہ سے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم 144 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، اس طرح تھنڈرز نے یہ میچ میں اٹھائین رنز سے جیت لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں