پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے، 25 فروری 2021

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایل اوسی کی دوطرفہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ایل او سی ودیگر سیکٹرز کی صورتحال پر بات چیت کی گئی

این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں سماعت، نوشین افتخار کے وکیل راجہ سلمان اکرم نے دلائل دیئے کہ ایف آئی آر جھوٹ پر مبنی ہے

خطاکار انسان ہوں، لیکن میں نے کرپشن نہیں کی، شہباز شریف کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کی سماعت کے دوران گفتگو

حکومت کے خلاف کیا حکمت عملی اپنائی جائے ،بلاول بھٹو آج جاتی امراء میں مریم نواز سے ملاقات، سینیٹ انتخابات، پی ڈی ایم تحریک اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں تین اہم اجلاس طلب کرلئے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت معاشی ٹیم کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال، درآمدات اور برآمدات سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں