نیازی سب سے بڑا مافیا ہے وگرنہ مہنگائی کنٹرول ہوجاتی،حمزہ شہباز

لاہور (پبلک نیوز) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ دوسرا دن ہے سانحہ مری پرقوم صدمے میں ہے۔ قوم کو کہنا چاہتا ہوں گاڑیوں میں بچیوں کی ویڈیو دیکھی جو برف دیکھنے گئی وہ گاڑی میں ہی مرگئیں۔ چند گھنٹوں میں ایک لاکھ گاڑی ہوئی تو ہلاکتوں پر نیازی کمبل اوڑھ کر سوئے رہے۔

کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء نے مری جاکر مگر مچھ کے آنسو بہائے۔ وہی عمران نیازی ہے جب کراچی میں جہاز کریش ہوا تو نتھیا گلی میں سیر سپاٹے کررہا تھا۔ عمران خان کراچی گیا تو جہاز کریش کے اہلخانہ سے ملنے کے بجائے گورنر ہاؤس میں میٹنگ کے بعد واپس آگیا۔ سوٹ پہن کر وزیر داخلہ ٹریفک پولیس کا کردار ادا کررہا تھا جب گاڑی میں تہتر لوگ جل گئے تو لواحقین سے اظہار افسوس کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کسان کھاد کے لئے جگہ جگہ پر خوار ہو رہا ہے، چینی کے لئے لائنوں میں لگنا پڑتا ہے، عمران کہتا مہنگائی نہیں ہوئی۔ شہبازشریف دور کا مری کے لئے قواعد و ضوابط بنائے ہیں مختلف انجینئرز کو ڈیوٹی دی جاتی تھی۔ کیا پاکستان ہے ایکسپریس وے پر کیمرہ موجود ہے؟ بزدار کہاں تھے جب لوگ مسیحا کو پکار رہے تھے۔ نوید اے ایس آئی کے آٹھ لوگ فون کرتے رہے لیکن مدد کے لئے کوئی نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر کہاں تھا؟ وزیر اعلی کا ہیلی کاپٹر کہاں تھا؟ جب اموات ہو رہی تھیں۔ نیازی قوم کی اللہ کی پکڑ میں آو گے، قوم کو دھوکہ دیا۔ اسمبلی اجلاس کے لئے ریکوزیشن بھجوا رہا ہوں جس میں مری حادثہ کی جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ کریں گے۔

فارن فنڈنگ رپورٹ نے سرٹیفائیڈ چور عمران خان کو ڈکلئیرڈ کر دیا ہے۔ تمہیں قوم کے سامنے منہ دکھانے کا موقع نہیں دیں گے کرتوت فارن فنڈنگ کیس میں کھول دئیے ہیں۔ سب سے بڑی منی لانڈرنگ عمران نیازی نے کی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ہے۔ سانحہ ساہیوال پر عمران خان سیون کلب میں بیٹھا رہا اہلخانہ کو دو کروڑ روپے دئیے جو بے حسی ہے۔

پاکستان میں خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی و بے روزگاری ہے۔ تین سو پچاس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے جارہے ہیں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ عمران خان نے سچ کہا سونامی آئے گی پچاس لاکھ گھر نہ بنے ایک کروڑ نوکریاں نہیں ملیں بے روزگاری و ناکامی کا سونامی آیا۔ بزدار سمجھتا جو حال شوگر و گندم کمیشن کا ہوا اگر وہ سمجھتے ہیں سانحہ مری پر کمیشن کو بھولنے نہیں دوں گا کرداروں کو چھپنے نہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اطلاعات زیادہ اموات کی آ رہی ہیں لیکن اس کا حساب عمران نیازی کو دینا پڑے گا۔ واویلا کرتے ہیں بزدار ریسکیو کو شاباش دے رہا ہے فواد چودھری کہتا اتنے لوگ چلے گئے معاشی خوشحالی ہو رہی ہے یہ تماش بین لوگ ہیں۔ یہ اپنی بچیوں پر بھی سیاست کرتے ہیں شرم نہیں آتی۔ قوم کو یقین دلاتاہوں ن لیگ ہر وہ راستہ اختیار کرے گی جو حکومت کو گھر بھیجے گی۔

مری معاملے پر حکومت کو پتلی گلی سے نکلنے نہیں دے گی اپنے کا نیازی کو حساب دینا ہوگا۔ عدم اعتماد ہو یا احتجاج ہو پاکستان کو بچانے کا موقع ہےانہیں گھر جانا پڑے گا۔ مری میں امپورٹڈ سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری موجود ہے ہم نے شہبازشریف دور میں سنو سکوٹرز لے کر دئیے تاکہ ایمرجنسی میں لوگوں کو نکال سکیں۔ ڈینگی کا خاتمہ ہوگیا تھا وہی سپرے والی گاڑیاں کارپوریشن میں کھڑی ہیں اور ڈینگی سے لوگ مر گئے۔

نہُ مشینری چلی انتظامیہ عمران اور بزدار سوئے ہوئے تھے یہ قوم سے سنگین مذاق ہے اسے بند ہونا چاہئیے۔ ہم تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں اتحادی جماعتوں کو سوچنا ہوگا ملک پہلے اتحاد بعد میں ہے۔ کوئی بھی عمران خان کی حکومت کو دوام دے گا قوم اسے معاف نہیں کرے گی۔ اللہ کی مخلوق سے ظلم کیا ریاست مدینہ کی بات کرتے شرم آنی چاہئیے۔ عمران خان کا جب احتساب ہوگا تو وہ حقائق سن کر قوم حیران رہ جائے گی۔ نیازی سب سے بڑا مافیا ہے وگرنہ مہنگائی کنٹرول ہو جاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں