ملائیکہ اروڑا سے بریک اپ کی خبروں پر ارجن کپور نے خاموشی توڑ دی

نئی دہلی: ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے بریک اپ کی خبریں سوشل میڈیا پر زور پکڑ رہی تھیں۔ لیکن اب ارجن کپور نے ان خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ ارجن کپور کا کہنا ہے کہ ان کے اور ملائکہ کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے، یہ سب افواہیں ہیں۔

بریک اپ کی خبروں کے بعد ارجن کپور نے اپنی اور ملائکہ اروڑہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا- ‘ان افواہوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے….محفوظ رہیں۔ میں سب کے لیے دعا گو ہوں کہ وہ خیریت سے رہیں۔

،بھارتی میڈیا کے مطابق، ملائکہ اروڑا گزشتہ 6 دنوں سے اپنے گھر سے باہر نہیں نکلی ہیں۔ ارجن کپور سے بریک اپ کے بعد وہ بہت افسردہ ہیں۔ ملائکہ اروڑا بریک اپ کے بعد تنہا رہنا چاہتی ہیں۔ اس لیے انہوں نے خود کو گھر میں قید کر رکھا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor)

ملائکہ نے ارجن کپور کی اس پوسٹ پر تبصرہ بھی کیا۔ ملائکہ نے ارجن کی پوسٹ پر دل کا ایموجی بنایا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ارجن کپور بہن ریا کپور کے گھر گئے جہاں انہوں نے سب کے ساتھ ڈنر کیا۔ ریا اور ملائکہ کا گھر قریب ہی ہے۔ اس کے باوجود ارجن کپور ملائیکہ اروڑا سے ملنے ان کے گھر نہیں گئے۔ ملائکہ اکثر ارجن کپور کے ساتھ فیملی ڈنر پر جاتی تھیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا۔

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ تقریباً 4 سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ یہ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں اور بعض اوقات انہیں ریستوران اور پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں