پرویز خٹک اوروزیراعظم کےدرمیان تلخ کلامی کیسے ہوسکتی ہے؟شہباز گل

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان ہیں تو ہم سب ہیں۔ پارٹی میں بے شک بڑے قد کے لوگ ہیں لیکن سب نے عمران خان نے نام پر ہی ووٹ لیا ہے۔

انہوں نے کہا پرویز خٹک اور عمران خان کے درمیان تلخ کلامی کیسے ہو سکتی ہے؟ وزیراعظم نے بلیک میل کرنے والی بھی کوئی بات نہیں کی۔ اگر کسی نے سوال پوچھا ہے تو اسے لڑائی نہ کہیں۔

وزیراعظم نے ایسی کوئی بات نہیں کی کہ مجھے کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا۔ کیا پرویز خٹک کے رویے پر اعتراض تھا وزیراعظم کو؟ ہمارے مسئلہ ہے کہ ہم سوال کو بھی لڑائی بنا دیتے ہیں۔ ہو سکتا ہے وہ باتھ روم گئے ہوں۔ وہ ناراض ہی نہیں تھے تو منا کر کیوں لانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں