حنا پرویز بٹ کا حکومتی وزراء کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ شعر داغ ڈالا.

حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاکر شجاع آبادی کا شعر شیئر کیا ، اساں اجڑے لوگ مقدراں دے
ویران نصیب دا حال نہ پچھ، توں شاکر آپ سیانا ایں ساڈا چہرا پڑھ حالات نہ پچ. حنا پرویز بٹ نے یہ طنز وفاقی وزراء کی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

اس سے قبل وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ آصف اور رانا ثناء اللہ کی تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا توں شاکر آپ سیانا ایں۔۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ:) ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست، انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے. نون لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرتے ہوئے ضمنی مالیاتی بل 2021کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظوری ‏کےلیے ایوان میں پیش کر دیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی زیر صدارت ضمنی مالیاتی بل سے متعلق ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم ‏عمران خان بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم کی ایوان میں آمد پر اپوزیشن نے نعرے بازی کی۔

بل پر اپوزیشن کی ترامیم پر رائے شماری کی گئی تو ترامیم 18 ووٹوں سے مسترد ہو گئیں۔ ترامیم کی مخالفت میں ‏‏168حکومتی ارکان نے ووٹ دیے جب کہ ترامیم کےحق میں اپوزیشن کے 150ارکان نے ووٹ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں