محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی

لاہور (پبلک نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ کے دوران بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔ ہلکی سے درمیانی بارشوں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کے روزداخل ہوگا۔

منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، کوہلواوربارکھان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔ منگل سے جمعرات کی صبح تک کشمیر، گلگت بلتستان،اسلام آباد اورچترال میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

دیر، کالام، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ،بنوں،ڈی آئی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب اور میانوالی میں بارش کا امکان ہے۔

حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہوراورقصور میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ منگل رات سےجمعرات کے دوران مری، گلیات، نتھیا گلی، کاغان، ناران، چترال، دیر، سوات میں برفباری متوقع ہے۔ کوہستان، استور، ہنزہ، گلگت، وادی نیلم، باغ اور ہویلی کے اضلاع میں ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارش گندم کی فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ منگل اور بدھ کو دیر،مالاکنڈ، ہزارہ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ بارشوں سے میدانی علاقوں میں شدید دھند میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں