نئی دہلی: (ویب ڈیسک) دنیا کے سامنے بڑی بڑی باتیں کرنے والے انڈین وزیراعظم نریندر مودی پرچی دیکھ کر پڑھنے والے وزیراعظم نکلے۔ براہ راست شو کے دوران سامنے لگے پرامٹر پرکچھ لکھا نظر نہ آیا تو موصوف کی شکل دیکھنے والی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین وزیراعظم نریندر مودی کا عالمی اکنامک فورم سے آن لائن خطاب جاری تھا کہ اچانک ان کے سامنے نصب ٹیلی پرامٹر بند ہو گیا۔ یہ صورتحال دیکھتے ہوئے مودی جی کی ہوائیاں اور ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔
اس عجیب کشمکش میں نریندر مودی کا اپنے منہ سے ایک لفظ تک نکالنا مشکل ہو گیا۔ بوکھلاہٹ میں انہوں نے کانوں پر ہیڈ فون لگایا اور پوچھنے لگے کہ کیا میری آواز سنائی دے رہی ہے لیکن یہ آواز بھی ان کے حلق میں کہیں پھنسی رہ گئی۔
Jokes apart, but the person holding topmost chair in the country, couldn’t even utter a single word as soon as the #Teleprompter went off. This is when oratory skills were considered his biggest forte.
Goes on to show how the whole country was fooled.#TeleprompterPM pic.twitter.com/CUvHeUaQUN
— Mayank Saxena (@mayank_sxn) January 17, 2022
انڈیا کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے نریندر مودی کی اس حالت کا خوب مذاق اڑایا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی طنزیہ جملے بازی میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی پرامٹر بھی مودی کے جھوٹ کو برداشت نہیں کر سکا۔ خیال رہے کہ راہول گاندھی اس سے پہلے بھی کئی بار انڈین وزیراعظم کو ”ٹیلی پرامٹر” وزیراعظم کا خطاب دے چکے ہیں۔
This movement, it is proved he is just an actor (Parrot), not a leader.#TeleprompterPM pic.twitter.com/bdSDVY7bLg
— Pankaj Saraf ✋ (@saraf_pankaj) January 17, 2022
نریندر مودی کی اس جگ ہنسائی پر سوشل میڈیا بھی پیچھے نہیں رہا اور ” ٹیلی پرامٹر پی ایم” کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پراکاش نامی ایک صارف نے انڈین وزیراعظم کو ”حقیقی پپو” کا خطاب دے دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ کہا ہنسی مذاق اپنی جگہ لیکن انڈیا کے سب سے اعلیٰ عہدے پر فائز شخص پرامٹر کے بغیر ایک لفظ بھی نہیں پڑھ سکتا، یہ پورے ملک کے لئے انتہائی شرمندگی کا باعث ہے۔
No one defames India on international stage like Modi does. #TeleprompterPM
— Spirit of Congress✋ (@SpiritOfCongres) January 17, 2022
پنکج نامی سوشل میڈیا صارف بھی اس موقع پر پیچھے نہیں رہے اور دور کی کوڑی لائے کہ آج یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ نریندر مودی سب سے بڑے لیڈر نہیں بلکہ سب سے بڑے اداکار ہیں۔