پرائمری اسکولوں کی بندش؛ این سی او سی کا بیان سامنے آ‌گیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری ایک بیان میں این سی او سی نے وضاحت کی کہ جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پرائمری اسکولوں کی بندش کے حوالے سے ایک جعلی خبر گردش کر رہی ہے۔ اس اکاؤنٹ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر این سی او سی کے اہم اجلاس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی اجلاس میں نئی بندشوں کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ،تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن بند کرنے کے حوالے سے بھی تجویز دی گئی جبکہ اسلام آباد میں 7 روز کے لیے سکولز کو آن لائن کرنے کی بھی تجویز ہے۔

این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جاری ٹیسٹنگ پر بریفنگ بھی دی گئی ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس و ٹیچرز کی لازمی ویکسینیشن کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں