پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اداکارہ نادیہ خان کے خلاف شکایت لے کر ایف آئی اے کے سائبرکرائم سیل پہنچ گئیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت درج کروادی۔ جبکہ ایف آئی اے نے تحقیقات بھی شروع کر دیں ہیں. شرمیلا فاروقی نے 19 جنوری کو اعلان کیا تھا کہ وہ میزبان نادیہ خان کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کروائیں گی۔
Filed an official complaint against Nadia khan at FIA cybercrime head office. Bismillah! pic.twitter.com/nOFztF5gO5
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) January 20, 2022
شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان اس وقت کیا تھا جب کہ ٹی وی میزبان کی ویڈیو رکن سندھ اسمبلی کی والدہ کے ہمراہ وائرل ہوئی تھی۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی عمر رسیدہ والدہ سے میک اپ، لباس اور زیورات سے متعلق سوال کیے گئے مگر میزبان کا انداز تمسخر اڑانے والا تھا، جس وجہ سے ان پر خوب تنقید بھی کی گئی۔
ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت کے بعد شرمیلا کا کہنا تھا کہ نادیہ خان نے والدہ کے میک اپ کا مذاق بنایا، ان کی نجی زندگی میں مداخلت کی۔
شرمیلا فاروقی نے مزید کہا کہ والدہ کی اجازت کے بغیر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پھر انہوں نے ڈھٹائی دکھائی اور کہا کہ کچھ غلط نہیں کیا، نادیہ خان کے خلاف ہر فورم پر قانونی چارہ جوئی کروں گی۔
نادیہ خان نے کچھ دن قبل شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ہمراہ اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریب میں ایک ویڈیو بنائی تھی جو دو دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اب شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے خلاف باضابطہ طور پر شکایت درج کرواتے ہوئے اس کی تصدیق کے لیے ایف آئی اے عہدیدار کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی۔
View this post on Instagram