پی ایس ایل 6 کیلئے 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم داخلے کی اجازت

کراچی (پبلک نیوز) پی ایس ایل 6 پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم داخلے کی اجازت دے دی.ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی کراچی لیگ کے آئندہ میچوں میں 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی دعوت دے دی ہے. ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا. کراچی لیگ کے آئندہ میچوں کے لیے ٹکٹ کی آن لائن فروخت آج رات 10 بجے سے شروع ہو جائے گی.

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ فینز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا اثاثہ ہیں.راؤنڈ میچز کے لیے 50 فیصد اور پلے آف میچز کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر این سی او سی کے مشکور ہیں.فینز سے درخواست ہے کہ وہ اسٹیڈیمز میں مقررہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کریں.

واضح رہے کہ ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں