پیپلز پارٹی سیاست کر رہی ہے اور منصوبہ بندی بھی:خالد مقبول صدیقی

کراچی (پبلک نیوز) ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سیاست بھی کررہی اور منصوبہ بندی بھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کل ایم کیو ایم کہ کارکن کو کمرا عدالت میں قتل کردیا گیا۔ ہم گزشتہ کئی سال سے پاکستان کے تمام اداروں کو یہ بتاتے رہے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے پاکستان کو دولخت کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ ٹنڈو آلہ یار میں احتجاج کرنے والی ہماری ماؤں اور بہنوں پر لاٹھی چارج کیا جارہا ہے۔

سندھ کو ان قوم پرستوں کی جانب سے حالت جنگ میں رکھا گیا ہے۔ کل پیپلزپارٹی کے لوگوں نے وہاں جلاو گھیراؤ کرکے ایف آئی آر ہم پر درج کرائی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا ملٹری ونگ سندھ پولیس ہے۔ پچھلے چودہ سالوں میں پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اور کراچی کو تباہ برباد کر دیا ہے۔

تمام جماعتوں کو کھل کر سیاست کرنے کی اجازت ہے مگر ایم کیو ایم کو آج بھی کھل کر سیاست نہیں کرنے دی جارہی۔ خلیل الرحمٰن کے قتل کے چشم دید گواہان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم کئے گئے ان گواہوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں