ویب ڈیسک: میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی 12 ویں سالگرہ پر کمپنی کی جانب سے ایپلی کیشن کے استعمال سے متعلق اہم اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفیشل اکائونٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں میسجنگ ایپ کے حوالے سے سامنے آیا ہے کہ ایپلی کیشن صارفین کی تعداد 2 ارب ہے جبکہ یہ صارفین ہر مہینہ میں ایک کھرب میسج بھیجتے یا موصول کرتے ہیں۔
More than two billion users turn to WhatsApp each month to send 100 billion messages and to connect more than one billion calls each day. We are and will continue to be committed to your privacy with end-to-end encryption. Always and forever. Happy 12 years WhatsApp! pic.twitter.com/a61wqDassg
— WhatsApp (@WhatsApp) February 24, 2021
کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی رازداری کے لیے پابند ہے اور ہمشیہ رہے گی۔ ساتھ ہی ساتھ وہاں پر میسجنگ ایپ کے 12 سال مکمل ہونے پر سالگرہ کی مبارک بھی دی گئی ہے۔