(پبلک نیوز) بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے کراچی کے ’کھانوں‘ کو پورے جنوبی ایشیا میں بہترین قرار دیدیا۔
بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ بھی کراچی کے کھانوں کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں، انہوں نے کراچی کے کھانوں کو پورے جنوبی ایشیا میں لاجواب قرار دے دیا.
پوجا بھٹ کے ایک مداح نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ بات سچ ہے کراچی کھانوں کے معاملے میں پورے پاکستان کا چیمپیئن ہے لہذا اس پر بحث نہ کی جائے۔
Truth. Karachi is the undisputed food champion of Pakistan. Don't bother coming at me on this.
— sameer (@sameerchishty) February 24, 2021
اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے پروڈیوسر فیصل رفیع نے کہا کہ کراچی کے کھانے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں تعریف کے قابل ہیں.
of South Asia, I dare say
— Faisal Rafi (@faisalrafi) February 24, 2021
بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے فوراً فیصل رفیع کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں۔ یاد رہے کہ پوجا بھٹ 2003 میں کارا فلم میلہ میں شرکت کے لیے پاکستان آئی تھیں.