پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 26 فروری 2021

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو4ماہ کی مہلت دے دی

پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کا معاملہ، معید یوسف نے بیک چینل ڈپلومیسی سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

بھارت کا محض چند رافیل طیاروں پر ڈھول شادیانے بجانا اپنے عوام کو تسلی دینے کے لئے ہے۔ مستقبل کے لئے پاک فضائیہ کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ترجمان پاک فضائیہ ائیر کموڈور احمر رضا کی پبلک نیوز سے گفتگو

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور اسپیکر آغا سراج درانی شریک، صوبائی وزراء، ارکان سندھ اسمبلی اور سینیٹ الیکشن کے نامزد امیدواروں نے بھی شرکت کی، پیپلز پارٹی کے ناراض رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر بھی عشائیے میں شریک ہوئے

ملتان سمیت شجاع آباد اور جلالپور میں آوارہ کتوں کی بھرمار، جلالپور پیروالہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں