”سنا تھا لوگ ایمپائر کے ساتھ کھیلتے ہیں انہوں نے اغوا کرلیا“

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز نے بہادری کے ساتھ جھوٹے کیس کا مقابلہ کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی تیاری جلد شروع ہوگی۔ پہلے کہا جا رہا تھا ہمارے ساتھ عوام کی طاقت، حلقے کھول دو۔ ایک حلقہ کھلا تو ان کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی۔ ان کی چوری پکڑی گئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں دھاندلی کے باوجود یہ الیکشن ہار گئے۔ ری الیکشن کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سنا تھا لوگ ایمپائر کے ساتھ کھیلتے ہیں انہوں نے اغوا کرلیا۔ تحریک انصاف کے ارکان اپنی پارٹی کو ووٹ دینے کو تیار نہیں۔

وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بار ووٹ چوری کر کے آگئے پر اب ان کا چانس نہیں۔ یوسف رضا گیلانی امیدوار اور وہ خود رابطے کر رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے لانگ مارچ کی ضرورت بھی نہ پیش آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں