یو اے ای کا بحری جہاز ایرانی بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز ایران کی اصالیحہ بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کا بحری جہاز ایران کی اصالیحہ بندرگاہ سے30میل کے فاصلے پرڈوب گیا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق بحری جہاز میں عملے کے 30ارکان سوارتھے، عملے میں پاکستانی،بھارتی ،سوڈانی اوریوگنڈا سمیت دیگرممالک کے شہری شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بحری جہازکے عملے میں سے 27ارکان کوبچا لیا گیا تاہم دو افراد اب بھی کھلے سمندر میں موجود ہے جنہیں بچانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق ڈوبنے والا کارگو جہاز دبئی میں رجسٹرڈ ہے اور ممکنہ طور پر تیز ہواؤں کی وجہ سے حادثے کا شکارہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں