جہلم(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے آنے والی نسلوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہماری تاریخ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے جہلم میں قلعہ نندنہ آمد پر تاریخی البیرونی مقام پر ہیری ٹیج ٹریل کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر فواد چودھری اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
Live Stream: Prime Minister @ImranKhanPTI at Inauguration the Heritage Trail at the Historic Alberoni Site in Nandana Fort, Jhelum District (28.02.21)#PrimeMinisterImranKhan #AlBeruniRadius https://t.co/Yod98BQkfm
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) February 28, 2021
وزیراعظم کا افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ تاریخ مقامات کو آنے والی نسلوں کیلئے بچانا ہو گا ہیں، اللہ نے پاکستان کو بہت نعمتیں بخشی ہیں، تاریخی مقامات کا تحفظ بہت ضروری ہے، ملک میں آثار قدیمہ کے شعبے میں خاطرخواہ کام نہیں کیا گیا، ہم سیاحتی علاقوں کو ڈویلپ کر رہے ہیں۔
PM @ImranKhanPTI will inaugurate “Heritage Trail” at the historical site of Nandana Fort.
The trail will be a gateway to 7 rich archeological sites of Nandana Fort & Temple, Shiva Temple of Katas Raj, Khewra Salt Mines, Malot Fort & Temples and Takht-e-Babri#AlBeruniRadius pic.twitter.com/etFi9oRUJ6
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) February 28, 2021
ان کا کہنا تھا ہم نے اپنے نوجوانوں کو روزگار دینا ہے، سیاحت سب سے زیادہ روزگار دیتی ہے، سیاحت کو اجاگر کرنے سے مقامی لوگوں کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، قلعہ نندنہ کے کھلنے سے سارے علاقے میں تبدیلی آئے گی، سیاحوں کو رہائش اور دیگر سہولیات دینے کے لیے بھی حکومت کام کر رہی ہے۔
بعدازاں وزیراعظم نے ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ نیشنل پارک آمد پر بچوں نے وزیراعظم کو پھول پیش کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے زیتون کا پودا لگا کر 13200 ایکٹر پر محیط سالٹ رینج کو نیشنل پارک بنانے کے منصوبے کا افتتاح کیا۔
یاد رہے کہ معروف سائنسدان ابوریحان البیرونی نے نندنہ قلعہ کے مقام پر زمین کی پیمائش کے تجربات کیے تھے۔