رمضان اور عیدالفطر کب ہوگی؟ ماہر ملکیات کی پیش گوئی

کویت: ماہر فلکیات عادل المرزوق کا کہنا ہے کہ رواں سال پہلا روزہ ہفتہ 2 اپریل کو ہوگا جبکہ عیدالفطر 2 مئی 2022 کو ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے ماہر فلکیات عادل المرزوق کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند یکم مئی کو نہیں نظر آسکے گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ چاند غروب آفتاب سے 17 منٹ پہلے غروب ہوجائے گا۔اس لیے رمضان کا مہینہ 30 دن کا اور عید الفطر 2 مئی کو ہوگی۔

کویت کے ماہر فلکیات نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر جائز نظریہ سے ثابت ہوجائے اور جو اعداد وشمار بیان کیے گئے ہیں تو رواں سال کے رمضان المبارک کا آغاز ہفتہ 2 اپریل 2022 کوہوگا۔رمضان المبارک کے پہلے روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے اور 53 منٹ ہوگا۔

ماہر فلکیات عادل المرزوق نے کہا کہ سال 1443 کا رمضان کامہینہ 30 روز پر مشتمل ہوگا اس لحاظ سے کویت میں عیدالفطر 2 مئی 2022 بروز پیر کے دن ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں