چین میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مسافر بردار ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ خبریں ہیں کہ طیارے میں عملے سمیت 132 افراد سوار تھے۔

اطلاعات کے مطابق یہ بدقسمت طیارہ وازو شہر کی ٹینگ کاؤنٹی میں گِرا ہے۔ جنوبی صوبہ گوانگشی جنوب مشرق میں واقع بڑے شہر گوانگزو کے قریب واقع ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ کرنے والی ویب سائٹس کا کہنا ہے کہ اس طیارے نے قریب ایک گھنٹے تک پرواز جاری رکھی تھی۔ فلائٹ ریڈار 23 کی معلومات کے مطابق پرواز سے متعلق مقامی وقت دو بج کر 22 منٹ پر آخری ڈیٹا موصول ہوئی۔ اس وقت یہ طیارہ 3225 فٹ کی بلندی پر تھا۔

حادثے کا شکار ہونے والا یہ طیارہ ایک بوئنگ 737 تھا۔ ایم یو 5735 نامی اس پرواز کے ذریعے 132 افراد کو کونمینگ سے گوانگزو شہر لے جایا جا رہا تھا۔ تاحال اس حادثے کی وجہ اور اموات یا زخمیوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں