کورونا پابندیاں ختم ،بغیر ویکسینیشن سعودی عرب داخلے کی اجازت

ریاض: عمرہ زائرین اور سعودی عرب آنے والے دیگر افراد کیلئے کورونا کی ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ اورقرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے سعودی عرب آنے والوں کے لیے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، سعودی عرب میں داخلے کیلئے اب ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ، اس کے علاوہ قرنطینہ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

وزارت صحت نے جواز پیش کیا کہ پابندیاں ہٹانے کی وجوہات مثبت کیسز کی شرح میں 4 فیصد سے کم اور تمام ٹارگٹ گروپس کے لیے ویکسینیشن کی شرح 99 فیصد تک پہنچ جانا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمرہ زائرین اور سعودی عرب آنے والے دیگر افراد کے لئے کورونا کی ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ اورقرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حج میں زائرین کی تعداد کے حوالے سے مشاورت جاری ہے جس کا اعلان جلد اعلان کیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں