نئی دہلی : بھارتی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران بی جے پی اور ترنمول کے اراکین اسمبلی ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے اور ایوان کسی اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی میں حکمران جماعت اور اپوزیشن کے ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔ مغربی بنگال اسمبلی میں بجٹ سیشن کے آخری دن بی جے پی کے رکن اسمبلی نے “بیر بھوم تشدد” پر بحث کے مطالبے پر ممتا بینرجی کی حکومت کے خلاف نعرے لگائے جس کے بعد دونوں جماعتوں کے اراکین اسملبی آپے سے باہر ہوگئے اور ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے ،اس دوران حکومتی جماعت کا ایک رکن زخمی بھی ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی رکن اسمبلی منوج ٹگا اور ترنمول رکن اسمبلی است مجمدار کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس میں است مجمدار شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔جس کے بعد اسپیکر نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں اپوزیشن لیڈر سوبھیندو ادھیکاری سمیت پانچ بی جے پی اراکینِ اسمبلی کو کارروائی سے معطل کر دیا تھا۔
ممتا بینرجی حکومت کی وزیر چندریما بھٹاچاریہ نے اسمبلی اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ بی جے پی اراکینِ اسمبلی کو معطل کیا جائے،جس پراسپیکر نے کہا کہ ایوان کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے اور بعد میں 5 بی جے پی اراکین اسمبلی کو اسمبلی کی کارروائی سے معطل کردیا۔
Absolute pandemonium in the West Bengal Assembly. After Bengal Governor, TMC MLAs now assault BJP MLAs, including Chief Whip Manoj Tigga, as they were demanding a discussion on the Rampurhat massacre on the floor of the house.
What is Mamata Banerjee trying to hide? pic.twitter.com/umyJhp0jnE
— Amit Malviya (@amitmalviya) March 28, 2022
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی جے پی آئی ٹی سیل کے چیف امت مالویہ نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی اور لکھا کہ “مغربی اسمبلی میں بھگڈر، بنگال کے گورنر کے بعد ٹی ایم سی اراکینِ اسمبلی نے اب چیف وہپ منوج ٹگا کے ساتھ بی جے پی اراکینِ اسمبلی پر حملہ کیا، کیونکہ وہ ایوان میں رامپور ہاٹ قتل عام پر گفتگو کا مطالبہ کررہے تھے۔ ممتا بینرجی کیا چھپانا چاہتی ہیں؟”