پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،یکم مارچ 2021

پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج سے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوگئیں، سندھ نے وفاق کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے 5 دن کی حاضری پر عمل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے

سینیٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے، سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہونگے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے رائے سے اختلاف کیا، سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر رائے دے دی

عدالت کی رائے بہت اہم ہے کہ بیلٹ پیپر کی سکریسی حتمی نہیں، اٹارنی جنرل خالد جاوید کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا انتخابات شفاف ہونے چاہیں

ملک اخلاقی طور پر وہ ترقی نہیں کرسکا جس کا وہ حق دار ہے، شبلی فراز کہتے ہیں صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے تاریخی ہے، عدالت نے نشاندہی کی شفاف الیکشن کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہو

سپریم کورٹ نے کرپشن کے خاتمے، ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی اور اراکین کے لین دین کے معاملات کو ختم کرنے کے مؤقف کو تسلیم کرلیا ہے، فواد چودھری

اپنا تبصرہ بھیجیں