پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے یکم مارچ 2021

سینیٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ بیلٹ سے ہونگے، سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر رائے دے دی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے رائے سے اختلاف کیا، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات یقینی بنائے

عمران خان سینیٹ کے انتخابات میں کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں، فیصل جاوید کہتے ہیں عدالت نے اپنی رائے دے دی، تفصیلی فیصلہ بھی آجائے گا

سینیٹ انتخابات میں انتخابی مہم کا آخری روز، رات 12 بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوجائے گا، الیکشن کمیشن آج ارکان اسمبلی کو ووٹ کی ٹریننگ دے گا، ٹریننگ اسمبلی آڈیٹوریم میں ہوگی

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرلیا، ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ، اتحادی اراکین سے بھی ملیں گے، سینیٹ انتخابات کے باعث کل ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کا کیس، ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینیٹ سے رائے طلب کرلی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسے سیاسی کیس عدالت آنے سے نقصان عدلیہ کا ہوتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں