پشاور: (ویب ڈیسک) حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رہنما تیمور خان جھگڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے انھیں تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے پر بڑی آفر کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب سے کچھ دیر قبل میرے پاس ایک اپوزیشن کے ایم پی اے کا فون آیا جس نے مجھے عدم اعتماد کی تحریک کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ میں نے بڑے ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے اسے شٹ اپ کال دی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد خان کو معاملے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کچھ فروخت کے لیے نہیں ہیں اور نہ ہی ہمارا ضمیر جب بھی سہولت ہو جاگتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک ایسی حکومت جس کی دو تہائی اکثریت ہے جس نے ابھی لوکل حکومت میں کلین سوئپ کیا اور ان کے 22 سے 23 ممبر توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
It didn't take long…
Received a call from an opposition legislator a few minutes ago. Told the individual to get lost, in no uncertain terms.
Informed the Chief Minister.
Some of us are NOT for sale. And neither does our "zameer" awaken whenever convenient. pic.twitter.com/VTsJ1NTSAK— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) April 8, 2022
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کس منہ سے تحریک عدم اعتماد لائے ہیں ، یہاں کے عوام ضمیر فروش نہیں ، میرے ساتھی میری طرف اقدام اٹھائیں گے، ہر کوئی بکاؤ نہیں ہوتا۔ واضح رہے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے۔
اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار بابک نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے غیر آئینی اقدامات کو روکنے کے لیے تحریک عدم اعتماد جمع کی ہے۔