آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

راولپنڈی(پبلک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے۔

آئی آیس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات میں افغان امن عمل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں