”آپ کا ساتھ دینا ملک اور قوم سے دشمنی ہے“

اسلام آباد (پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سینٹ انتخابات کے حوالے سے براہ راست حکومتی پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کیخلاف ووٹ دینے کی تیاری کرنے والے آپ سے زیادہ عوام کے غصے سے خوفزدہ ہیں۔

مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آپ الیکشن کی پرچی پر بار کوڈ لگوائیں یا خود بکسے میں بیٹھ جائیں، آپ کے خلاف ووٹ دینے کی تیاری کرنے والے آپ سے زیادہ عوام کے اس غصے سے خوف زدہ ہیں جو تین سال میں آپ کی عوام دشمن پالیسی کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا ساتھ دینا ملک اور قوم سے دشمنی کرنا ہے جس کا بو جھ اٹھانے سے اب یہ لوگ انکاری ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن) کی رہنما سینٹ انتخابات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پرجوش کمپین چلانے میں مصروف ہیں اور اپنے ووٹرز کے جوش بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں