’الہان عمر پاکستان میں بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کر رہیں‘

امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے الہان عمر پاکستان میں امریکی حکومت کی نمائندگی نہیں کر رہیں۔ عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی ملاقات واشنگٹن میں زیر بحث ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا الہان عمر پاکستان میں بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی کر رہی ہیں؟

نیڈ پرائس نے جواب دیا کہ الہان عمر بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کر رہیں۔ ملاقات سے متعلق کانگریس وومن کے دفتر سے رابطہ کیا جائے۔ ترجمان نے افغانستان میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں