کل نظام شمسی کے چار سیارے ایک سیدھی قطار میں آجائیں گے

لاہور ( ویب ڈیسک ) کل آسمان پر ایک منفرد منظر دیکھا جائے گا کہ جس میں ہمارے نظام شمسی کے چار سیارے ایک قطار میں موجود ہوں گے .

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کل نظام شمسی کے چار سیارے ایک سیدھی قطار میں آجائیں گے اور اس منفرد قدرتی مظہر کا نظارہ شمالی نصف کرے سے کیا جا سکے گا۔

سیاروں کے سیدھی قطار میں آنے کا عمل 17 اپریل سے شروع ہو گیا تھا مگر اس لائن کو بہترین شکل میں کل صبح کے اوقات میں دیکھا جا سکے گا۔اس قطار کا نظارہ کل شفق پھوٹنے سے پہلے آسمان پر کیا جا ئے گا۔ 23 اپریل سے زمین کا چاند بھی اس قطار میں شامل ہو جائے گا۔

24 جون کو نظام شمسی کے دیگر تمام سیارے مزید بڑی سیاراتی ترتیب میں جمع ہو جائیں گے لیکن اس کا نظارہ دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آنکھ سے دیکھی جا سکنے والی ترتیب بہت کم دیکھنے میں آتی ہے، سنہ 2005 سے اب تک صرف 3دفعہ سیاروں کو قطار میں دیکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں