پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 02 مارچ 2021

پاکستان سپر لیگ 6 میں آج اسلام آباد یونائیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مابین ہونے والا میچ فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے کل تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔اس میچ کیلئے شائقین نے جو ٹکٹ خرید رہے ہیں وہی کل بھی کارآمد ہوں گے

سینٹ انتخابات خفیہ ہی ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے صدارتی آرڈیننس پر حتمی رائے دیدی۔ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات یقینی بنائے۔ووٹ ہمیشہ کیلئے خفیہ نہیں رہ سکتا۔آزاد انہ انتخابات کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جائے۔جسٹس یحییٰ آفریدی سے رائے سے اختلاف کیا۔ چار ٗ ایک کی نسبت سے فیصلہ جاری کر دیا گیا

مولانا فضل الرحمن نے سپریم کورٹ فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا۔صدارتی آرڈیننس پر صدر مملکت سے استعفے کا مطالبہ ٗ مریم نواز کہتی ہیں کہ آئین ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بالاتر ہے۔ کوئی آر ٹی ایس سسٹم ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی تمہاری چوری کو نہیں بچا سکے گا

آرمی چیف کا لاجسٹک انسٹالیشن ورکشاپ راولپنڈی کا دورہ مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے ورکشاپ میں جدید تقاضوں کے معیار کو سراہا

عدالت کی رائے بہت اہم ہے کہ بیلٹ پیپلز کی سیکریسی حتمی نہیں ٗ اٹارنی جنرل خالد جاوید کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں۔اب یہ الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ بار کوڈ لگائے یہ سیریل نمبر؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں