لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

گذشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اورگرج کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 17، ایئر پورٹ 09)،پاراچنار 13، کالام 08، بونیر 04 ، بنوں 03 ، مالم جبہ02، کشمیر: راولاکوٹ 09، پنجاب: منگلہ اور بھکر 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 02،استور اور گلگت میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں