مولانا طارق جمیل سیاسی آدمی نہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ اس سیاسی میدان کے آدمی نہیں، اس میدان کا آدمی میں ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل سے متعلق ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں نجی ٹی وی کے پروگرام اینکر ان سے مولانا طارق جمیل سے متعلق سوال پوچھتے ہیں ۔

اس کے جواب میں سربراہ جے یو آئی ف کہتے ہیں کہ مولانا طارق جمیل اس میدان کے آدمی نہیں ہیں، اس میدان کا آدمی میں ہوں اس پر میں نے فیصلہ دینا ہے کہ یہ اس معیار کی حکومت ہے یا نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کو وائرل ویڈیو کلپ میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میں سیاسی آدمی ہوں اس لیے ان چیزوں کو سمجھتا ہوں، میں مذہبی امور کا طالبعلم ہوں اور سیاسی امور سے بھی وابستہ ہوں، ہم سے کوئی پوچھے کیونکہ ہم ان چیزوں کو بہتر سمجھتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو علماء کرام ایک خاص محاذ رکھتے ہیں کہ جس پر وہ دعوت کا کام چلاتے ہیں، دینی کام چلاتے ہیں ہم انہیں سراہتے ہیں، ہمارے بڑے ہیں، ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن ریاست مدینہ اور اس کردار کے لوگ جو فحاشی، عریانی، گندگی، جنسی آلودگی، اس کے تعفن سے بدبو آتی ہے ان سے، جس کے مناظر سب نے 4 ماہ تک ڈی چوک پر دیکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں