بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد: بجلی کی قیمت 57 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اعلامیے کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے، اضافہ مالی 2021 -22 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیاہے ۔اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےحتمی نوٹیفکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیاہے،فیصلے سے صارفین پر 14 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا ۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی ، بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں یکم جون سے شروع کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں