پنجا ب کے سکولوں میں گرمی کی چھٹیاں کب سےشروع ہونگی ؟

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ‏محکمہ تعلیم پنجاب نے بچوں کو گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطا بق ‏پہلی سے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان بھی 31 مئی سے قبل کیا جائے گا، ‏گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا جبکہ ‏یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا۔ گرمی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں