نواز شریف آئندہ عام انتخابات سے متعلق اہم اعلان کرینگے

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اہم پریس کانفرنس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق اہم اعلان کرینگے. لندن میں‌ہونے والی اس پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے اراکین بھی موجود ہونگے ۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نوازشریف عمران خان کو ہٹانے کی وجوہات بتائیں گے اور سابق وزیراعظم آئندہ عام انتخابات سے متعلق بھی اہم اعلان کرینگے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی طرف سے معاشی بحرانوں سے نمٹنے اور تیل کی قیمتوں بارے بھی حکمت عملی سے آگاہ کرینگے، پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کو سبسڈی کا طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں